اسلام آباد: ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے لیے غیر ملکی اثاثوں، آمدن و اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔
حکومت نے غیر ملکی اثاثے اور آمدنی رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانیوں کیلیے 2023سے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ غیر ملکی اثاثہ جات، آمدن و اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قراردیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
دوسری صورت میں اثاثوں کی قدر کے دو فیصد کے برابر اور ظاہر نہ کی جانیوالی آمدنی کے 2 فیصد کے برابر جرمانے عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اثاثے و آمدنی ظاہر نہ کرنے والوں پر 2فیصد سالانہ جرمانہ ہوگا۔