کرک (دستک نیوز) منشیات فروش اور مجرم اشتہاری اسلحہ اور منشیات کے وافر مقدار سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان کی جانب سے سرکل افسران اور تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کے واضح احکامات جاری ہوئے ہیں جس پر اب تک تینوں تحصیلوں کے ڈی ایس پیز کے زیر قیادت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں چوکی احمد آباد کے انچارج نصیر خان نے خفیہ انفارمیشن پر ایک کاروائی کے دوران منشیات فروش عمر فیاض عرف پینک کو منشیات کے وافر مقدار سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات فروش سے ایک پستول 30 بور و ایمونیشن اور 4875 گرام چرس، 82 گرام آئس برآمد کر لی جس کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زیر حراست منشیات فروش اس سے قبل بھی پولیس کو منشیات فروشی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری تھا۔