پشاور (دستک نیوز) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ سکولوں کے پرنسپلز صاحبان،اساتذہ کرام اور اسٹاف وغیرہ اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔