کرک: 28 مارچ، 2024 – خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی کے سکالررومان اللہ نے جمعرات کے روز اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ اس ضمن میں جاری کردہ یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق رومان اللہ کے مقالے کا عنوان "پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے فیصلوں پر جذباتی ذہانت اور ذاتی رویوں کا اثر: مالی خواندگی اور مارکیٹ تجربے کے مشترکہ مادریٹر کا کردار ” تھا
پریس ریلیز کے مطابق ان کے سپروائزر شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر فقیر سجاد الحسن اور شریک سپروائزر ڈاکٹر کاشف سلیم تھے۔ ممتحنوں کے پینل میں ڈاکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ پروفیسر آف مینجمنٹ سائنسز یونیورسٹی آف صوابی؛ ڈاکٹر صبیح اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر آئی بی ایم ایس، زرعی یونیورسٹی، پشاور؛ اور ڈاکٹر سعید اللہ جان، ہیڈ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈیپارٹمنٹ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک شامل تھے
رومان اللہ نے اپنے پی ایچ ڈی کے سفر کے دوران اس کامیابی کو اپنے سپروائزرز کی غیر متزلزل حمایت اور رہنمائی کی مرہون منت قراردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فقیر سجاد الحسن نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ نے قلیل مدت میں چار پی ایچ ڈیز پیداکیے ہیں، انہوں نے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر رومان اللہ کو مبارکباد دی۔ اس تقریب میں فیکلٹی اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
جاری کردہ
میڈیا انچارج خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک