خیبر پختونخواکے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال نے
کہاہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کرک کی منظوری دے دی گئی ہے اس حوالے سے صوبائی و زیر کی زیرصدارت جمعرات کے روز
خیبر میڈیکل یونیورئسٹی پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر کے ایم یو ضیا الحق سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کرک کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور کرک میڈیکل کالج کی منظوری اور قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی صوبائی وزیر نے کہا کہ کرک میں میڈیکل تعلیمی ادارے کے قیام سے وہاں کے طلباء وطالبات کو صوبہ کے دور دراز علاقوں کو میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے لیے اب جانا نہیں پڑے گا میڈیکل کالج سے نہ صرف میڈیکل سٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا بلکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات بھی میسر آئیں گی صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ دوسری سہولیات بھی مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے
اس موقع پرصوبائی وزیر نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالہ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی تقسیم کیں انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں آج کے نوجوان صرف موبائل تک محدود ہو گئے ہیں جو بہت سے بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیں اس موقع پر کے ایم یو کے وائس چانسلر ضیا الحق ،ڈائریکٹر سپورٹس ناصر سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو دورہ کے موقع پر کے ایم یو کے مختلف سعبوں کا دورہ کرایا گیا اوران سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی