محکمہ تعلیم کی طرف سے داخلہ مہم کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تحصیل ڈیرہ کے ایس ڈی او جناب ہمایوں خان خٹک نے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اے ایس ڈی اوز ، سکول لیڈرز اور ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت جاری فرمائیں ہیں کہ اس مہم میں کلیدی کردار ادا کریں ، اس ضمن میں فرض منصبی کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے ہمایوں خٹک صاحب نے متعلقہ اسٹاف کو ہدایت جاری فر مائیں ہیں کہ ڈور ٹو ڈور کمپین، پی ٹی سی ممبران کے ساتھ میٹینگ ، متعلقہ علاقوں کی مساجد میں اعلانات اور داخلہ مہم کے حوالے سے ڈائرکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری شدہ ہدایات کی روشنی میں محکمہ تعلیم کی پالیسی کے مطابق داخلہ مہم کی آگاہی کے لیے پینا فلیکس اور اشتہارات سکولوں کے مین گیٹ پر آویزاں فرمائیں ، مندرجہ بالا ہدایات پر عمل پیرا ہو کر تعلیم کی افادیت بیان کی جائے اور داخلہ مہم کو کامیاب بنایا جائے تحصیل میں نا خواندگی کی شرح کو کم سے کم کریں ، اس ضمن میں ایس ڈی او ہمایوں خان خٹک صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میری کوشش و خواہش ہے کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، نجی تعلیمی اداروں سے اگر موازنہ کیا جائے تو سرکاری سکولز ہر حوالے سے بہتر ہیں ، سرکاری سکولز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اسٹاف موجود ہے ، بہترین فر نیچر اور کشادہ کمرہ جماعت موجود ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین تک آگاہی و داخلہ مہم کے زریعے سرکاری سکولز اور اسٹاف کی آشنائی کی جا ئے تاکہ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے داخلہ مہم کے مقررہ اہداف حاصل کیےجا سکیں _ مندرجہ بالا ہدایات کے ساتھ ساتھ ہیڈ ٹیچرز کو ایس ڈی او ہمایوں خان خٹک کی جانب سے تاکید کی گئی گہ ہفتہ وار داخلہ مہم کی پراگریس متعلقہ سکول لیڈرز اور اے ایس ڈی اوز اور ایجوکیشن آفس سے شیئر کریں