خیبر پختونخوا حکومت رمضان پیکیج کے تحت 28 مارچ تک 5 ارب روپے کی ترسیل کر چکے ہیں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم
• وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سربراہی میں ساڑھے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کر چکے ہیں۔ رمضان پیکیج سے 5لاکھ خاندان براہ راست مستفید ہو چکے ہیں. مشیر خزانہ مزمل اسلم
• ایسے مستحق افراد جو احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں تھے ان کے لئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید پیکج کا اعلان کیا ہے۔ پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دئے جائیں گے۔ اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مزمل اسلم
• وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پولیس شہداء کے 2050 خاندانوں کیلئے بھی 10ہزار روپے عید پیکج کا اعلان کیا ہے۔ مزمل اسلم
• وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پہلی ترجیح امن و امان قائم رکھنا ہے۔ امان وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو کل 3 ارب روپے جاری کریں گے۔ اسکیم کے تحت ضم اضلاع میں پولیس کے لئے 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔ مزمل اسلم
• وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہدایات پر ٹرانسفارمرز کی مرمت اور بحالی کیلئے ایک ارب 15کروڑ روپے جاری کریں گے۔ مزمل اسلم
• ہری پور میں ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے 45 کروڑ پر جاری کئے جائیں گے۔ ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے آئی ایف سی منظوری دے چکی ہے۔ ڈیجیٹل سٹی میں تمام دنیا کے کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ مزمل اسلم
• ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی جس سے کمپنیاں زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ کیبلز بچھا سکیں گے۔ مزمل اسلم
• صوبے کی آمدن بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو ایک سے دو فیصد کر دیا گیا ہے. مزمل اسلم
#KPFinance #KPInfo