کرک (چیف رپورٹر) عظمت و شرافت کے پیکر، ایمانداری اور فرض شناسی کاعملی نمونہ بجٹ اینڈ اکاونٹ آفیسر محمد سلطان 40سالہ خدمات تندہی سے سرانجام دینے کے بعد محکمہ تعلیم کو خیر باد کہہ گئے، ان کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب آج ہفتہ 30مارچ 2024کو محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کرک نادیہ بیگم کی سربراہی میں منعقد ہوئی جبکہ ڈی ای او ڈاکٹر فانوس جمال نے مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دئےجس میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ملک تعویز گل، دستک میڈیا گرو پ کے چیف ایگزیکٹیو سعد اللہ خٹک، ایپکا پاکستان کے مرکزی نائب صدر ملک مشتاق، ضلعی صدر حاجی عصمت اللہ، میر زالی خان ایڈووکیٹ، حاجی وطن بادشاہ، رجسٹرار ریونیو کرک آیازخان، معروف کاروباری شخصیت حکیم خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، دوستوں، رشتہ داروں نے شرکت کی
تقریب کے دوران شرکاء نے محمد سلطان کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
تقریب کے اختتام پر ڈی ای او فیمل سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، اہلکاروں، دوستوں رشتہ داروں نے محمد سلطان کو ریٹائرمنٹ پر تحائف دئے جبکہ ان کو دفتر سے اپنے گھر تک لے جاکر رخصت کیا