بنوں(شہاب سورانی)آل خیبرپختون خوا سینئرسٹاف ایسوسی ایشن (اکسا) کے صدرعظمت اللہ خان نے کہاہے کہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول للوزئی سورانی کی حالیہ سالانہ سو فیصد رزلٹ کے پیچھے اساتذہ کرام کاخون پسینہ شامل ہے یہ سب کچھ بہترین کچھ ٹیم ورک اورمحنتی اساتذہ کی مرہون منت ہے کامیابی کایہ سہراادارے کے پرنسپل اور اساتذہ کے نام ہے، بچوں کی شاندار کارکردگی نے ثابت کردیاکہ اس مردم خیز مٹی میں ہزاروں لاکھوں کی تعدادمیں قیمتی لعل وگوہرچھپے پڑے ہیں ان خیالات کااظہاراُنھوں نے بحیثیت مہمان خصوصی سکول میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہاکہ یہ شاندارکامیابی اُن طلباءکیلئے ایک بہت خوشی اور اعزازکی بات ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے پوزیشن حاصل کی اورجوطلباءپوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئے اُن کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ اس رزلٹ کواپنے لئے ایک عبرت اور سبق سمجھ لیں وہ اپنی محنت کودن دگنی اوررات چگنی فارمولے کے تحت زیادہ کریں تاکہ وہ آمدہ امتحانات میں سرخروہوجائیں۔تقریب سے سکول کے پرنسپل بلقیاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاس ہونے والے تمام طلبہ مبارک بادکے مستحق ہیں جنہوں نے ساراسال محنت کرکے آج کامیابی کی راہ دیکھ لی انھوں نے اساتذہ پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارامستقبل اورملک کاقیمتی ترین سرمایہ ہیں وہ اپنی تمام ترتوانائیاں اور صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت پرمرکوزرکھیں تاکہ معاشرے سے جہالت کی ناسور کا خاتمہ اورعلم کی روشنیوں کابول بالاہواورایک تعلیم یافتہ وخوشحال معاشرے کی تشکیل کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکے بعداَزاں سکول کی طرف سے مہمان خصوصی کوبہترین خدمات کے اعتراف میں توصیفی سندسے نوازے گئے۔