ممبئی: بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ آج صبح ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔شعیب نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا ہے تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔سسرال ثمر کا کے مشہور اداکار شعیب ابراہیم نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نےاسلام قبول کرنے کی وجہ بتادیواضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔