بنوں(شہاب سورانی)گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول للوزئی بنوں میں پشتو ڈیپارٹمنٹ کے نئے بلاک کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معروف شعراء،ادباء اور فیکلٹی کے علاوہ متعدد شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ نے شرکت کی۔نئے بلاک کاافتتاح آل خیبرپختون خواسینئرسٹاف ایسوسی ایشن(اکسا) کے صدرعظمت اللہ خان نےفیتہ کاٹ کرکے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ پشتو ڈیپارٹمنٹ بنوں کی عظیم اورقدیم تاریخ وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادب کے ترویج کیلئے اپنی کوششیں بروئے کارلائے مادری زبان کی ترویج و ترقی سے تعلیمی معیار میں بہتری ایک عالمگیرحقیقت ہے اس حوالے سے پشتو ڈیپارٹمنٹ مقامی زبان میں تحقیق و ترویج میں اہم کردار ادا کررہی ہےتقریب سے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ممتازماہرمضمون بلیازخاکساؔرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کا اصل ہدف طالب علم کے اندرمثبت رویوں کوپروان چڑھانااور اُن میں تخلیقی صلاحیتوں کواُبھارناہوتا ہے جن کے لیے زبان کی کوئی قید نہیں ،تخلیقی صلاحیت کی خاص بات یہ ہے کہ اپنی زبان میں سب سے زیادہ پروان چڑھتی ہے بنیادی تصورات مادری زبان سے جلد سمجھ میں آجاتے ہیں۔ جب ایک طالب علم کے بنیادی نظریات بغیر کسی زبان کے دَباؤ کے وہ سیکھ لیتا ہے تو اس کو کوئی اور زبان سیکھنے میں بھی کوئی دقت نہیں ہوتی ،دوسری زبانیں سیکھنا قطعاً غلط نہیں، تاہم اپنی بولی بھولنااپنے آپ مٹنے کے مترادف ہےاُنھوں نے مزیدکہاکہ اس خطے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنے صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں ہنر و مہارت کے ذریعے ہم دنیا بھر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔