راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں درندہ صفت شخص کی دوبچوں سے مبینہ زیادتی۔ پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 سالہ دو بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ انکے والد اور ماموں نے درج کراوایا۔بچوں کے والد نے بتایا کہ ملزم عابد حسین نے دونوں بچوں کو ورغلایا اور زبردستی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے فوری متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروا کر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی اور ان کا استحصال ناقابلِ برداشت ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلوائی جائےگی۔