کرک (سجاد عثمان) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی آمین خان گنڈاپور کا جیل سے 324 دن بعد رہا ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کو ایک لاکھ روپے عیدی اور نوکری دینے کا اعلان، صوبائی وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے اس سلسلے میں رہائی پانے والے محمد زوہیب ساکن میٹھاخیل کے گھر جاکر وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ زوہیب جیسے ورکرز ہی کی مرہون منت پارٹی آج اس مقام پر ہے، پارٹی ورکرز کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگی، واضح رہے کہ محمد زوہیب سے ملنے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایم این اے شاہد خٹک اور حلقہ PK97کے ایم پی اے خورشید خٹک بھی ان کے حجرے گئے، واضح رہے کہ محمد زوہیب کو 9مئی کے واقعات میں گرفتار کیاتھا۔