کرک (سجاد عثمان)کرک میں تحریک انصاف کے کارکنان اور تینوں ممبران اسمبلی بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے میدان احتجاج میں نکل آئے، عمران خان کی فوری رہائی اور مراد سعید کو تحفظ فراہم کرنے کے فلک شگاف نعرے،احتجاجی مظاہرہ ہفتے کی شب کرک شہر کے صدام چوک میں ہوا جس میں پارٹی کے ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت محمد سجاد، ایم پی ایز خورشید خٹک، سہیل آفریدی، آئی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ شاہ سمیت پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات کیئے جبکہ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم این اے شاہد خٹک نے کہا کہ ظلم کی تاریک رات ڈھلنے والی ہے اور ملک پر قابض نااہل حکمران اور ان کے آلہ کار ہتھیار ڈالنے والے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ہم کرک سے ہی اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا آغاز کرینگے اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت محمد سجاد نے اور ایم پی ایز خورشید خٹک سہیل آفریدی نے کہاکہ تمام تر رکاؤٹوں کاڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پارٹی کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی اور کہا کہ انشاء اللہ اپنے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا آغازہو چکا ہے انہوں نے عمران خان کے فوری رہائی اور پارٹی رہنما مراد سعید کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات کیئے