کرک (سجاد عثمان) کرک کے جنوبی پہاڑی سلسلے کوہ شین غر کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری، فصلیں ملیامیٹ ہوگئیں، مکانات کو جزوی نقصان، آمدہ اطلاعات کے مطابق ژالہ باری اور موسلا دھار بارش ہفتے کے روز عصر کے وقت ہوئی جس نے علاقہ سیف علی بانڈہ، کندو خیل سمیت کو ہ شین غر کے مختلف حصوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش سے کچے مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا، سیف علی بانڈہ کے کسانوں نے صوبائی حکومت سے فصلوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔