گورنمنٹ ہائی سکول میٹھاخیل نے مڈل سیکشن کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں آج بروز ہفتہ 30 مارچ کو ادارے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کنٹرولر امتحانات آصف اللہ خان نے تالیوں کی گونج میں پوزیش ہولڈرزطلبہ اور سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔
پرنسپل عبدالمنعم نے تقریب کی صدارت کی اور وائس پرنسپل گل داد خان, کنٹرولر امتحانات آصف اللہ خان, اسسٹنٹ کنٹرولر زرنواز, محمد اسحاق اور دیگر اساتذہ کرام کی معیت میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں ٹرافیاں اور ڈیم ایم سی تقسیم کیں, انہوں نے کامیاب اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد پیش اور امتحان کیلئے بہترین انتظامات پر کنٹرولر آصف اللہ خان, زرنواز اور محمد اسحاق کو خراج تحسین پیش کیا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے گروپ فوٹوز اور اجتماعی دعا کے ساتھ رنگا رنگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا