اسلام آباد: صحافی صابر شاکر کیخلاف درج بغاوت و انسداد دہشت گردی کے مقدمے کی تفتیش میں پیشرفت ہوگئی۔
آبپارہ پولیس نے صابر شاکر کی رہائش گاہ ایف سیون فور میں چھاپہ مارا تو ان کے رہائشی کمرے کی الماری سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: صابر شاکر، معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
کلاشنکوف لوڈڈ تھی جس سے دس گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ کوہسار پولیس نے صابر شاکر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔
آبپارہ پولیس نے کلاشنکوف برآمدگی کوصابرشاکر کیخلاف زیرتفتیش مقدمہ کی تفتیش میں شامل کرلیا۔
واضح رہے کہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔