کرک(آصف اللہ خان)ڈائریکٹریس ایجوکیشن ثمینہ الطاف اور ڈی ای او کرک محمد ظہور کی ہدایت پر کرک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات موسم بہار کے باوجود آج یکم اپریل کو داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا, ہمارے رپورٹرز کے مطابق آج کرک کے تقریباً تمام تعلیمی ادارے داخلوں کے سلسلے میں کھلے رہے, گورنمنٹ ہائی سکول میٹھاخیل شاندار نتائج کے بعد داخلہ مہم میں بھی بازی لے گیا۔ ادارے کے داخلہ مہم کے انچارج نصیب خان اور نگران سینئر معلم حیات اللہ نے ” دستک نیوز” کو بتایا کہ پہلے ہی روز داخلہ مہم کے ابتدائی 2 گھنٹوں میں 20 سے زائد طلبہ مختلف کلاسوں میں انرول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ومفت تعلیم, مفت کتابیں اور بہترین سہولیات کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول میٹھاخیل علاقے کا ایک بااعتماد تعلیمی ادارہ ہے, انہوں نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی کہ وہ نئے دا
خلوں کیلئے فوری طور پر سکول سے رابطہ کریں