صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کی زیر صدارت آمدہ عیدالفطر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر کرک، تحصیل میونسپل افسران ضلع کرک، ٹریفک
انچارج کرک، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ ڈویژن نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران عید کے دنوں میں من مانی کرایوں کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات زیر بحث آئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں تحصیل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جو کہ اڈوں میں کمپلینٹ ڈیسک لگائے گی
اس کے علاوہ کرایہ نامہ آویزاں کرنا بھی یقینی بنائینگے۔ جس کے بعد کرایہ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیوں کی بھی تاکید کی گئی۔
مزید برآں ڈی سی کرک نے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دی جوکہ انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کرے گی اور سرکاری کرایہ نامہ یقینی بنائیں گے۔