کرک (شعبہ تعلقات عامہ) ٹریفک اہلکاروں کی برق رفتاری، حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا۔ تفصیلات کیمطابق جیل چوک مین انڈس ہائی وے پر ٹریفک انچارج عبدالطیف معہ ٹریفک وارڈنز عابد اور غازی کے ہمراہ موجود تھے کہ اس اثناء ایک میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک ایک رکشے والے پر پستول نکال کر تھان لی جس پر ٹریفک اہلکاروں نے کمال پرتی، برق رفتاری اور بہادری کا مظاہر کرکے ملزم محمد عامر ولد ولی آیاز خان کو گرفتار کر لیا زیر حراست ملزم کا تعلق ضلع بنوں سے ہے جس کو تھانہ کرک سٹی منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ انچارج ٹریفک سمیت تمام اہلکار ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ مشکوک نقل و حرکات پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ ڈی پی او کرک وقاص خان نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرنے پر انچارج ٹریفک عبدالطیف اور سٹاف کو شاباش دی۔