صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرک کی زیر صدارت آمدہ عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کرک،سب ڈویژنل پولیس آفیسر کرک، تحصیل میونسپل افسران ،ریسکیو اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کی شرکت۔
عیدالفطر کو پرآمن طریقے سے منانے کے لیے ضلع کرک میں ہوائی فائرنگ ون ویلنگ ڈیمز میں نہانے ماہی گیری پرآج سے دفعہ 144 کا نفاذ، ڈپٹی کمشنر کرک
ضلع کرک کے تمام ڈیموں پر جانے پہ پابندی ہوگی اس حوالے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنا سیکیورٹی پلان تیار کر کے ڈیمز پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی یقینی بنائیں،ڈی سی کرک
عید کے دنوں میں ضلع کرک کے تمام ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سٹاف کی موجودگی اور ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کرک اس حوالے سے تمام ہسپتالوں کا ڈیوٹی روسٹر جلد از جلد تیار کر کے جمع کریں،
پورے ضلع میں اج سے صفائی مہم کا اغاز کریں اور یہ مہم عید کے تیسرے دن تک جاری رہے گا اوربالخصوص روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں تحصیل مونسپل افسران کو ڈی سی کرک کی جانب سے احکامات جاری
پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایوں کے حوالے سے جاری مہم کو مزید تیز کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کاروائی کریں اسسٹنٹ کمشنران کو احکامات جاری،
بازاروں میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر خصوصی توجہ دیں اور بالخصوص بازاروں میں لیڈی کانسٹیبل کی تعیناتی یقینی بنائیں
ضلع کرک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے ساتھ فوری نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا قیام
کنٹرول روم نمبر
0927210825
0927210349