کرک (دستک نیوز) جیل چوک میں ورکنگ فوکس سکول کے سامنے ایک بارانی تالاب سے اکثر آمدورفت بالخصوص سٹوڈنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اِسی روڈ پر آگے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت کئی اہم سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں۔ لہذا مفادِ عامہ کے پیشِ نظر میٹراکون کمپنی حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ مذکورہ بارانی تالاب کا مناسب بندوبست کرکے نکاسی آب کا مسئلہ حل کریں۔کمپنی حکام کی جانب سے کام میں سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا لہذا عوام کو مشکلات کا سامنے کرنے کیوجہ سے مذکورہ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی کرک کی ہدایات کے مطابق اے ڈی سی کرک ڈاکٹر سہیل کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک سکواڈرن لیڈر ر امان اللہ نے متعلقہ کمپنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کمپنی کا دفتر سیل کردیا۔