ازقلم
حماد علی حافی
جناب نقاش احمد ولد محمد نوشاد تقریباً 22 سال کی چھوٹی سی عمر میں ہارمونیم سازی میں کمال مہارت رکھتے ہیں ۔
آپ کے استاد محترم جناب قیصر محمود صاحب جس طرح خود اپنے زمانے کے ماہرین فن میں شمار کیے جاتے ہیں اسی طرح آپ نے اپنے تلامذہ کو بھی اس نہج پر چلایا کہ دنیا داد رسائی پر مجبور دکھائی دیتی ہے
آپ کا تعلق کوٹکے تحصیل حضرو ضلع اٹک سے ہے اور عمدہ فن کے باعث آپ کی شہرت کے ڈھنکے دور دور تک سنائی دیتے ہیں۔
یعنی اگر آپ کو "”ہارمونیم ماسٹر "” کہا جائے تو بجا ہو گا
اٹک کی سر زمیں ویسے بھی ماہرین فنون کے اعتبار سے زرخیز مانی جاتی ہے اور جناب کا شمار بھی سنجیدہ فنکاروں میں ہمیشہ ہوتا رہے گا
احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا