پشاور( دستک نیوز) صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر بندوبستی علاقوں کی کمزور مالی پوزیشن والی 66 TMAs کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 760.000 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ ریلیز کی ھے۔ TMA لوئر تناول ایبٹ آباد کے لئے 5 ملین روپے کی گرانٹ ریز کی ہے جبکہ TMA لورہ کےلئے 4 ملین روپے ، TMA الائی کے لئے 5 ملین روپے ، TMA بٹگرام کے لئے 10 ۔لین روپے، TMA بنوں کے لئے 50 ملین روپے ، TMA ڈومیل کے لئے 5 ملین روپے ، TMA ککی 8 ملین روپے ، TMA بکہ خیل 6 ملین روپے ، TMA ماریان بنوں 8 ملین روپے ، TMA چارسدہ 10 ملین روپے ، TMA تنگی 15 ملین روپے ، TMA شبقدر 10 ملین روپے ، TMA چترال 15 ملین روپے ، TMA دروش 5 ملین روپے ، TMA مستوج 10 ملین روپے ، TMA ملکو 5 ملین روپے ، TMA ادین زئی 1 ملین روپے ، TMA لال قلعہ 2 ملین روپے ، TMA بلامبٹ 3 ملین روپے ، TMA
منڈی 5 ملین روپے ، TMA خال 1.500 ملین روپے ، TMA ڈ یرہ اسماعیل خان 100 ملین روپے ، TMA کلاچی 15 ملین روپے ، TMA پہاڑ پور 35 ملین روپے ، TMA درابن 8 ملین روپے ، TMA دیر اپر 10 ملین روپے ، TMA واڑی 4 ملین روپے ، TMA براول 10 ملین روپے ، TMA کلکوٹ 4 ملین روپے ، TMA شرینگل 2 ملین روپے ، TMA لرجم پانچ ملین روپے ، TMA ٹل 15 ملین روپے ، TMA غازی 30 ملین روپے ، TMA ہری پور 100ملین روپے، TMA کانڈیا 1 ملین روپے، TMA کرک 11.500 ملین روپے ، TMA تخت نصرتی 5 ملین روپے ، TMA بانڈہ داؤد شاہ 7 ملین روپے ، TMA پٹن 4 ملین روپے ، TMA بندکان/رینولیہ 1 ملین روپے ، TMA کوہاٹ 10 ملین روپے ، TMA لاچی 8 ملین روپے ، TMA لکی مروت 20 ملین روپے ، TMA مانسہرہ 3 ملین روپے ، TMA بالاکوٹ 3 ملین روپے ، TMA اوگی 10 ملین روپے ، TMA دربند 5 ملین روپے ، TMA بٹخیلہ 20 ملین روپے ، TMA درگئی 3 ملین روپے ، TMA تخت بھائی 10 ملین روپے ، TMA گڑھی کپورہ 1.500 ملین روپے ، TMA نوشہرہ 25 ملین روپے ، TMA پالس 2 ملین روپے ، TMA بٹیرہ کولائی 1.500 ملین روپے ، TMA متھرا 12 ملین روپے ، TMA چکیسر 2 ملین روپے ، TMA پورن 2 ملین روپے ، TMA بشام 2 ملین روپے ، TMA رزڑ 1 ملین روپے ، TMA ٹوپی 5 ملین روپے ، TMA بری کوٹ 5 ملین روپے ، TMA خوازہ خیلہ 2 ملین روپے ، TMA جدباء 3 ملین روپے ، TMA حسن زئی 2 ملین روپے ، TMA دوڑ میرہ 1 ملین روپے اور TMA ٹانک 50 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ ریلیز کی گئی ہے جو خالصتاً ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے جاری کی گئی ھے۔ گرانٹ جاری کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان ، چئیرمن شوکت علی انجم ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی ،محبوب اللہ ، ریاض خان، قیصر باچہ ، قیصر کامران اور بشیر احمد نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے بندوبستی علاقوں کی کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے لئے 760.000 ملین روپے کی گرانٹ ریلیز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مرجر ایریاز کی TMAs اور کمزور مالی پوزیشن والی واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی کمپنیز کے لئے بھی خاطر خواہ گرانٹس کا اجراء کیا جائے۔