خیبر پختونخوا حکومت کا چاند رات/ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔ پابندی کا مقصد چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔
• وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر وزیراعلی سیکرٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، مراسلہ
• چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، وزیر اعلیٰ کی عوام سے اپیل
ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے، علی امین گنڈاپور
• ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے، اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں، علی امین گنڈاپور