کرک(س،خ)ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر
احمد فراز کے اس شعر کے مصداق بارش کی دعائیں کرنیوالے زمیندار مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ گندم کی کٹائی کئی مقامات پر شروع ہو چکی ہے یا چند دنوں میں شروع ہونی والی ہے لیکن بارشوں کا جاری سلسلہ نہ رکا تو نہ صرف کٹائی اور صفائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا بلکہ تیار فصل خراب اور پیداوار میں کمی یقینی ہو جائیگی