(لاچی (نمائندہ دستک۔
ڈبر چوک نزد لاچی بائ پاس کے قریب ہائی ایس اور موٹر کار کے مابین حادثے کے نتیجے میں تین افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے اطلاع پر یسکیو1122 میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئ ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجبکہ بعض زخمیوں کو ڈاکٹرز کی ہدایات پر کوہاٹ پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا
اطلاع پر مقامی لوگ اور امیدواران پی کے 91 شاہ محمود، اور داود افریدی بھی ہسپتال پہنچ گئے وفات افراد کا تعلق علاقہ پشاور سے بتایا جاتا ہے