ہنگو(بیورو رپورٹ) ہنگو پولیس نے انتہائی دہشت کی علامت کو ظاہر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ باروداور بھاری و ہلکے خود کار ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں جس میں راکٹ لانچر،06 عدد دستی بم،01کلاشنکوف، 4چارجرز اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں*
ملزم نے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل بین الاضلاعی گروہ بنا رکھا تھا جو ہنگو،کرم، کوہاٹ اور دیگر اضلاع میں بدامنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف تھا۔تفصیلات کے مطابق
ڈی پی او خالد خان کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او شوکت حیات بنگش کی قیادت میں ایس ایچ او یقین علی۔ائی ایچ سی قاصد علی بمعہ نفری نے ٹل مضافاتی علاقہ کھنڈرات۔افغان مہاجرین کیمپ سے راکٹ لانچر،06 عدد دستی بم،01کلاشنکوف، 4چارجرز اور سینکڑوں کارتوس سمیت
بڑی تعداد میں گولا بارود۔بھاری اور ہلکے ہتھیار برامد ہوئے۔جبکہ دو ملزمان موقع پر گرفتار کرکے مذید کاروائی کےلئے عدالت کو پیش کرنےکے بعد انوسٹی گیشن ٹیم کو حوالے کیا جائے گا ۔اس کاروائی میں بہترین کارکردگی پر پولیس پارٹی کو ضلعی پولیس افیسر خالد خان نے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیاڈی ایس پی شوکت حیات بنگش نے مقامی میڈیا کو واضح کیا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر جرائم سے توبہ تائب ہو کر خود کو قانون کے حوالے کردیں بصورت دیگر انہیں سختی سے کچل دیا جائے گا