گرگری( نمائندہ دستک ) گرگری ٹیری سڑک پر کام شروع نہ ہوسکا ۔ عوام مایوس ۔ منتخب نمائندے صرف فوٹو سیشن تک محدود ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیری گرگری روڈ پر بند کام شروع نہ ہوسکا ۔ کام گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند پڑا ہے اور ٹھیکیدار غائب ہوچکا ہے ۔ عوام کے طرف سے کافی دفعہ پولیو بائیکاٹ بھی ہوچکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ گرانٹ ریلیز ہوگئی جلد کام شروع کیا جائیگا مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکا ۔ جب کہ اب منتخب نمائندے بھی موجود ہیں مگر تاحال اس سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے ۔ سڑک روز بروز کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ۔ دستک سے گفتگو میں عوام نے کہا کہ منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ گرگری کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ۔ عوام نے عمران خان کے وجہ سے ووٹ دئے مگر ایم این اے بدستور گرگری کو نظرانداز کررہے ہیں جب کہ ایم پی اے بھی خاموش ہیں ۔