کرک(سجاد عثمان)
ایم پی اے حلقہ PK97 خورشید خٹک عوام کو ریلیف پہنچانے کی غرض سےسرکاری محکموں کو بھرپور انداز میں فعال کرانے متحرک،ڈپٹی کمشنر کرک سے تفصیلی ملاقات کے بعد محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،ضلعی منتظم سے سرکاری امور پرتبادلہ خیال،سوشل ویلفئیر کے زیر اثر تمام شعبہ جات میں مزید بہتری لانے کے ہدایات جاری کردئے۔ایم پی اے خورشید خٹک نے تحصیل چیئرمین کرک عظمت خٹک اور تحریک انصاف کے دیگر مقامی ذمہ داران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایم پی اے نے عوام کو دستیاب وسائل میں ریلیف پہنچانے کے لئے سرکاری محکموں کو بھرپور انداز میں فعال کرنے کی ہدایات جاری کیئے دریں اثناء خورشید خٹک نے محکمہ سوشل ویلفیئر کرک کے دفتر جاکر محکمہ کے زیر اثر چلنے والے مختلف شعبہ جات ری ہیبلیٹیشن سنٹر،سکول آف سپیشل بوائز،دستیاب وسائل سے چلنے والے مسافر خانے،دستکاری سنٹر کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خورشید خٹک نے محکمہ کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کو جملہ شعبہ جات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایم پی اے خورشید خٹک نے سوشل ویلفیئر کرک کی وساطت سے چلنے والے معزور بچوں کے تعلیمی ادارے کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔