کراچی: یونان میں کشتی حادثے کے بعد سندھ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
یونان میں کشتی حادثے کے واقعے کے بعد سندھ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈاؤن کے تناظرمیں ایڈیشنل ڈی جی کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔5رکنی کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل بہاول اوستو، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ایئرپورٹ راشد بھٹی، کمیٹی کے دیگرارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل بہزاداعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل پاسپورٹ سرکل فقیرطاہر شامل ہیں۔
کمیٹی ارکان کی زیر نگرانی کراچی میں فعال انسانی اسگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائےگا، کریک ڈاؤن کے لیے امیگریشن پاسپورٹ سرکل میں انسانی اسمگلرز کے حوالےسےموجود ڈیٹا سے استفادہ کیا جائےگا۔
مختلف مقدمات میں رہائی یا ضمانت پر رہا ہونےو الے انسانی اسمگلرز کی حالیہ کچھ عرصے میں سرگرمیوں کو بھی باریک بینی سے دیکھا جائےگا۔
واضح رہے کہ کراچی،حیدرآباد کےعلاوہ کوئٹہ میں کریک ڈاؤن کے لیے گزشتہ روزایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ نے کمیٹیوں کے قیام کے احکامات جاری کیے تھے۔