کرک چیف رپورٹر
خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ پسماندہ علاقوں میں سٹینڈرڈ، کوالٹی، اووکیشنل اور فنی تعلیم کو عام کیا جا سکےتاکہ پسماندہ اضلاع کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہو جس کے ذریعے وہاں کے محرومیوں کو دور کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ اف پیٹرولیم ٹیکنالوجی کرک پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر کو مذکورہ منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ اف پیٹرولیم ٹیکنالوجی کرک میں پی ایس ڈی پی پراجیکٹ ہے جو18-2017 میں شروع ہواتھا اس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 250 کنال اراضی دی تھی ادارے کی بونڈری وال مکمل ہے جبکہ پراجیکٹ کی عمارت پر تعمیراتی کام نظرثانی پی سی ون کی منظوری کے بعد تیز کیا جائے گا کیونکہ اب تک پراجیکٹ کے لیے جو رقم ریلیز ہوا ہے وہ بہت کم ہے صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ مذکورہ ادارے نے تین سالہ ڈریلنگ ٹیکنالوجی ڈپلومہ شروع کیا ہے جن میں جنوبی اضلاع اور دوسرے صوبوں سے 80 طلباء نے داخلہ لیا ہے طلباء میں اکثریت ضلع کرک سے ہے تاہم جب ادارے کا اپنا عمارت تعمیر ہو جائے تو پٹرولیم، الیکٹریکل، انسٹرومنٹیشن اور ٹیکنیکل ڈپلومہ کے کورسز بھی شروع کریں گے صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت فری، سکیلڈ، کوالٹی اورفنی تعلیم کو عام کرنے پر یقین رکھتی ہے اس لیے صوبائی حکومت صوبے میں اس طرح کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے کوشاں ہے تاکہ اس سے عوام زیادہ سے ذیادہ مستفید ہوسکے انہوں نے کہا کو جو رقم مذکورہ پراجیکٹ کیلئے منظور ہوا ہے اسکا صرف 5یا 6 فیصد ریلیز ہوا ہے جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے اسلیے پراجکیٹ کی کل رقم کو نظرثانی پی سی ون میں منظوری دیکر جلدازجلد تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور سے خصوصی ملاقات کرینگے۔