لتمبر(ساجدجمیل) فرزندِ سینئر گورنمنٹ ٹیچر طاہر اللہ سکنہ لتمبر عثمان طاہر نے قرآن مجید حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اِس سلسلے میں دستار بندی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں علماء کرام سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ عثمان طاہر کے ہمراہ 23 طلباء نے قرآن حفظ کرکے اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا۔ اپنے بیٹے کی شاندار کامیابی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر ٹیچر طاہر اللہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے جسے میں نے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ میرے بیٹے عثمان نے قرآن مجید حفظ کرکے ہمارے پورے خاندان کا نام روشن کیا ہے جس پر مجھ سمیت میرے پورے خاندان کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خوشی میں شرکت کرنے پر میں اپنے تمام عزیز اور رشتہ داروں کیساتھ ساتھ شاگردوں اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری خوشی میں شرکت کرکے مبارکباد دی۔ سینئر گورنمنٹ ٹیچر طاہر اللہ نے مزید کہا کہ میں تمام والدین سےبالخصوص یہ گزارش کروں گا کہ اپنے بچوں کی بہترین دینی و عصری تربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔