گرگری ( نمائندہ دستک ) دو نوجوان بھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ دونوں بھائی موقع پر جان بحق ۔ ایف آئی آر تھانہ ٹیری میں درج ۔ تفصیلات کے مطابق آمان کوٹ کے دو بھائی مسمیان نوراللہ اور بسم اللہ پسران ملتان خان کو شرکی ڈیم ایریا میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ دونوں بھائی موقع پر جان بحق ہوگئے ۔ مقتولین کے ایف آئی آر تھانہ ٹیری میں درج کرکے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ۔وجہ عداوت پرانی خاندانی دشمنی بتائی گئی ہے ۔