کرک (چیف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی کی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی،کانفرنس میں دنیا کے بڑے اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک،یورپی یونین اور یو ایس ایڈ کے نمائندوں کے علاوہ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں نے شرکت کی، کانفرنس میں صوبائی وزیر زراعت نے شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے شرکائے کانفرنس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز اور آ راء پیش کیں،اجلاس میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ،سیکرٹری زراعت جاوید مروت، ایف اے او کے کنٹری ریپریزنٹیٹو آف پاکستان مس فلورنس رولے اور ایف اے او کے صوبائی سربرا فرخ ٹائر وف نے شرکت کیااجلاس میں خیبر پختونخوااور خاص کر ضم اضلاع میں عالمی ادارہ خوراک کے تحت زمینداروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا صوبائی وزیر نے عالمی ادارے ایف اے او کی زرعی ترقی میں کاوشوں کو مثالی اور قابل قدر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ باہمی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
بمعہ تصویر