کرک چیف رپورٹر
تعلیمی میدان میں ضلع کرک کے لئے ایک اور اعزاز،معلمین کے معروف رہنما، تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق صدر خیر اللہ حواری کی صاحب زادی لطافت آراء نے پشاور یونیورسٹی سے فزیکل کیمسٹری میں ڈاکٹر یٹ یعنی PHD کی ڈگری مکمل کی ۔ پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر لقمان علی شاہ کی زیر نگرانی اگزامینر ڈاکٹر محمد صدیق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے ڈاکٹر گل رحمان کے روبرو اپنے مکالے کا خوبصورت اور احسن انداز میں دفاع کیا ۔ اگزامینر ٹیم نے موصوفہ کے بہترین انداز میں دفاعی مکالے پیش کرنے پر انہیں شاباش دی ۔ اس موقع پر لطافت اراء نے اپنی کامیابی اور اس موقع پر پہنچنے کو اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت ۔ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔ موصوفہ نے فزیکل کیمسٹری میں ضلع کرک کی پہلی خاتون ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا.