کرک چیف رپورٹر
کرک میں مسلسل بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر،بجلی غائب،گندم کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ،کسان پریشانی سے دوچار،شہری علاقوں میں نکاس اب کی نالیاں ابل پڑیں،نشیبی علاقے زیر آب اگئے۔جمعرات کی رات اور جمعہ کو تقریباً پورا دن برسنے والی بارش کے سبب کسانوں کو گندم کی تیار فصل کی کٹائی میں شدید رکاوٹ پیش آرہی ہے جبکہ دوسری جانب مسلسل بارشوں سے کھیتوں میں کھڑے پانی سے فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے،مسلسل بارش سے کرک شہر وگرد ونواح کے علاقوں میں بجلی غائب ہوچکی ہے جبکہ سردی میں اچانک اضافے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا دوبارہ استعمال شروع کردیا ہے،نکاس اب کی نالیاں ابلنے سے شہری علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں،بارشوں سے کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کرک کے کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔و