- ٹی ایم او فرحت اللہ خٹک نے ایک وضاحتی پیغام میں کہا ہے کہ میرا ٹی ایم اے کرک سے ٹی ایم اے بنوں تبادلہ قبل از الیکشن(16نومبر 2023)کو ہوا تھا جس کیخلا ف میں نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کیا تھا، گذشتہ روز معزز عدالت نے میری درخواست خارج کر کے حکم امتناعی ختم کر دیا۔ میرے تبادلے میں سیاسی عمل دخل کا تاثر دیناسراسر غلط ہے اور نہ ہی حلقہ PK97کے ایم پی اے خورشید خٹک نے سیاسی بنیادوں پر میراتبادلہ کیاہے اور نہ ہی میرا ان کے ساتھ کوئی اختلاف ہیں
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط افواہ کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور پوسٹ لگانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں
منجانب: فرحت اللہ خٹک سابق ٹی ایم او کرک