کرک کے علاقے شہیدان چونترہ سے تعلق رکھنےوالا کسٹم اہلکارنوجوان عامر خان ولد گل دلی خان ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید, اتوار کی رات گئے ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر 2 دیگر اہلکار بھی شہید ہوگئے, شہیدان نوجوان کی عمر ت وہ کسٹم میں کنٹریکٹ ملازم تھے, انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شہیدان چونترہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا, وہ اپنے علاقے میں شریف النفس نوجوان کے طور پر ہردلعزیز تھے, ان کی شہادت سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے, ان کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے شہیدان چونترہ میں ادا کی جائے گی۔