لاچی۔ دیگر علاقوں کی طرح لاچی سرکل حلقہ پی کے 91 کوہاٹ !! میں بھی
ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا جہاں اے این پی امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال سے الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا الیکشن دوران پی کے 91 تحصیل لاچی اور کوہاٹ اسٹیشنز میں پرامن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کےامیدوار داؤد افریدی نے 23489 ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا ازاد امیدوار امتیاز قریشی 16518 کے ساتھ دوسرے جبکہ ازاد شاہ محمود 8090 ووٹ سے تیسرے نمبر پر رہے
لاچی سمیت دیگر علاقوں میں پولنگ سست روی کا شکار اور ٹرن آوٹ کافی کم رہا واضح رہے کہ سیاسی تاریخ میں پہلی بار لاچی اربن کا کوئ لوکل امیدوار میدان میں موجود نہیں تھا