کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے وفاق سندھ کو مزید رقم فراہم کرے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمارے کچھ مطالبات منظور کیے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی حکومت اب بھی خوش نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ 3 سال تک زیادتی ہوئی ہے زیادہ پیسے اور منصوبے سندھ کے لیے رکھے جائیں۔ وفاقی حکومت سے احتجاج کے بعد سندھ کو مزید 30 ارب روپے ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے25ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سیلاب کےدوران تباہ حال اسکولز کے لیے2 ارب روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
سندھ اسمبلی نے مالی سال 24 -2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا۔