بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلشنزکوہاٹ
ہینڈآوٹ نمبر240۔کوہاٹ۔24 اپریل 2024
مفاد عامہ سے وابستہ میگا پراجیکٹس بلاتاخیر مکمل کئے جائیں۔ کمشنر کوہاٹ
کوہاٹ ڈویژن میں جاری میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے اور عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کی بہترین ما حول فراہم کرنے کیلئے کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شہریار قمر خٹک، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف، ٹی۔ایم۔او کوہاٹ محمد شعیب،ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشن منیجر طاہر عفیف اور چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد وقاص نے شرکت کی۔اجلاس کو کوہاٹ ڈویژن میں صفائی کی صورتحال اور دیگر جاری میگا پراجیکٹس/ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر عوام کو صفائی ستھرائی کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے عوامی مفاد سے وابستہ میگا پراجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدگی سے انہیں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
۔م