کوہاٹ(دستک نیوز)
محکمہ صحت کرک نے فرنٹیئرپرائمری ہیلتھ کیئر اورانڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے عالمی یوم ملیریا کے حوالے سے آگاہی تقریب کاانعقاد کیا۔جس میں ریجنل ڈائریکٹر محکمہ صحت ساؤتھ فخرعالم، ڈی ایچ او، ایم ایس ٹائپ سی ہسپتال کرک، ان سٹاپ آفیسر کرک،ڈی ایم یو انچارج، ملیریاکوآرڈینیٹرکرک، سرکاری وپرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹیکنیشنز ودیگر نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔عالمی یوم ملیریاکے حوالے سے ضلعی کوآرڈینیٹر ذ بیح اللہ نے شرکاء کوبتایاکہ دسمبر 2023 تک ضلعی کرک میں کم وبیش 3 لاکھ سے زائد مچھردانیاں تقسیم کی گئی ہیں، 21 یونین کونسلز میں سرکاری وپرائیویٹ سطح پر 74ہیلتھ فسیلیٹیز،11مائیکروسکوپی کے علاوہ بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ضلع کرک کے عوام کو مختلف طریقوں سے آگاہی دے رہے ہیں اوران کاعلاج بالکل مفت کیا۔بعدازاں شرکاء نے عالمی یوم ملیریا کے حوالے سے ضلعی انتظامی افسر شمیم اللہ کی سربراہی میں ڈی ایچ او دفتر سے ٹائپ سی سٹی ہسپتال کرک تک واک کیا جس میں شرکاء نے بینرز وپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔