ڈپٹی کمشنر کرک نے اچھی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کی موجودگی میں جیل سپرنٹینڈنٹ کرک کو تعریفی سند دے رہے ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر صوبائی وزیر برائے زراعت خیبر پختونخوا سجاد بارکوال اور ڈپٹی کمشنر کرک نے سنٹرل جیل کرک کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف بارکس، کیچن ،جیل ڈسپنسری و دیگر امور جائزہ لینے پر تسلی بخش پایا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اپنے دفتر مدعو کیا اور تعریفی سند سے نوازا۔
ڈی سی کرک نے مزید تلقین کی کہ فرض شناسی کا یہ جذبہ مستقبل میں بھی قائم و دائم رکھے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔