کوہاٹ(ینڈ اؤٹ محکمہ اطلاعات
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے رکن قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی اور اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد خان آفریدی کے ہمراہ کوہاٹ میں شاہ پور پل پر جاری کام کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک سائیٹ کا دورہ کیا۔ موقع پر موجود متعلقہ حکام نے منتخب اراکین اسمبلی کو اب تک ہونے والے کام کے بارے میں تفصیلا بتایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور ان کے مدت تکمیل پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا لہٰذا سرکاری حکام ترقیاتی کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ سرکاری سطح پر محکموں کو کوہاٹ کی ترقی کیلئے جو سپورٹ چاہیے وہ دی جائے گی۔دورے کے موقع پرچیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال، پی ٹی آئی رہنما ملک نبی اور اشتیاق قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔