ریجنل آفیسرانفارمیشن اینڈ پبلک ریلشنز کوہاٹ
ہینڈآوٹ نمبر
255۔کوہاٹ۔29 اپریل کوہر صورت کام کرنا
کوہاٹ کے منتخب رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے عوام بڑے مہمان نواز اور پیار کرنے والے لوگ ہیں۔لہٰذا وہ دوسروں سے بھی ایسا ہی توقع رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پارٹی کارکنان سے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ،اراکین صوبائی اسمبلی داؤد خان آفریدی، شفیع جان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں سے مخاطب ہو کر شہریار آفریدی نے کہا کہ یہاں پر کام کرنے والے سرکاری افراد ان کو دل و جان سے عزیز ہیں لیکن انہیں بھی اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دینے ہوں گے اور لوگوں کو عزت دینی ہو گی بصورت دیگر نکمے اور کام چور لوگوں کیلئے کوہاٹ میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امین علی گنڈاپور کی کام چور، نکمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کے واضح احکامات موجود ہیں۔ انہوں علی الاعلان کہا کہ جو سرکاری افسر/اہلکار میرے کوہاٹ کے عوام کی عزت نہیں کرے گا وہ پھر کوہاٹ میں نہیں رہے گا۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ کوہاٹ یتیم نہیں بلکہ اس کے منتخب اراکین عوام کے حقوق کے تحفظ اور پوچھنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔