کرک (چیف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو بنیادی ریلیف پہنچانے کے لئے کوشاں رہے گی، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی حقوق کے لئے صوبائی حکومت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، خوراک انسان کا بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر انسان کا جینا مشکل ہوجاتا ہے ا ن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی سطح پر کوٹہ گندم کو ڈبل کردیا گیا ہیں تاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی سطح پر عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ ہواور اس کیلئے مضبوط حکمت عملی کے تحت محکمہ خوراک نے کام شروع کردیا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ کرک کے موقع پر فوڈ گودام کرک کے دورہ کے دوران مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ایم پی اے خورشید خٹک، ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن، ڈی ایف سی کرک ابوبکر اے ایف سی اورنگزیب خان، ہیڈ کلرک قیصر خان، انجینئر جنید خٹک، حاجی رفیع اللہ اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق صوبے کے عوام کو ہر قسم کی سہولت پہنچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صوبے کے عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان پر جو اعتماد کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں نانبائیوں کے ریٹ کو کنٹرول کردیا گیا ہے اور کہا کہ محکمہ خوراک کے ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر اپنی چیکنگ کو شروع کریں اور کہا کہ میں خود بازاروں میں جاکر عوام سے معلومات حاصل کرتا ہوں تاکہ ان کو شکایت کا موقع نہ مل سکے اور ناجائز منافع خوروں اورگراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔