کوہاٹ(پریس ریلیز)
ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا خواتین کیلئے علیحدہ کھلی کچہری کا انعقاد
حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام SRSP کی جانب سے بدھ کے روز خواتین کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رینا سہروردی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے تعلیم، احساس پروگرام، پینے کے پانی اور صفائی کے حوالے سے اپنے مسائل تفصیلاً پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ان کے تمام مسائل غور سے سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ شرکاء نے خواتین کیلئے خاص کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔