لاہور: روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے پر تندور مالکان اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی۔
حکومت پنجاب نےلاہور میں روٹی 14 روپے 20روپے نان کی قیمت مقرر کی ہے تاہم تندوروں میں روٹی 15، نان 25 اور کلچہ 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
شہر بھر میں نان روٹی قیمت پر تندورمالکان اور شہریوں میں توں تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس پر روٹی اور نان فروخت ہوگا، روٹی اور نان کی قیمت زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کی ہیں، روٹی اور نان کی مقررہ کردہ قیمتوں کے حوالے سے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔