سندھ ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں میونسپل چارجز کیس کی سماعت کے دوران پہلے فیز میں کمرشل اور صنعتی صارفین پر ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں میئر کراچی کی جانب سے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ عدالت اگر حکم دے تو ناظر کے پاس ٹیکس کی رقم جمع ہوسکتی ہے۔ اب بھی 2 سو سے 5 ہزار تک ٹیکس موجود ہے، جو شہری ادا نہیں کرتے۔ عدالت نے تجویز دی کہ پہلے فیز میں کمرشل اور صنعتی صارفین پر ٹیکس لگائیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں عدالت کی تجویز پر کام شروع کرتا ہوں۔عدالت نے کے ایم سی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔